امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کے باعث ڈزنی لینڈ پارک اپریل سے دوبارہ کھول دیا جائے گا

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:17

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کے باعث ڈزنی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2021ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باعث ڈزنی لینڈ پارک  کو آئندہ ماہ یکم اپریل سے صارفین کے لئے کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی محکمہ صحت مارک گیلی نے بتایا کہ کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال یکم اپریل سے ڈزنی لینڈ اور دیگر تھیم پارکس اور آؤٹ ڈور اسٹیڈیم کو شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیلیفورنیا کے تمام پارکس اور اسٹیڈیمز کے حکام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احطیاطی تدابیر کو یقینی بنانا ہو گا۔ واضح رہے کے صارفین کو ان مقامات پر چہرے پر ماسک پہننا لازم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :