سندھ حکومت کا 2130لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

کورونا صورتحال میں ہیلتھ ورکرز کا کردار قابل تعریف ہے،صوبائی وزیر کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ مارچ 13:40

سندھ حکومت کا 2130لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) رواں سال 2 ہزار 130 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھرتی کرنے کافیصلہ کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں لیڈی ہیلتھ ورکزوسپروائرز اورکمیونٹی مڈوائفری کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رواں سال 2 ہزار 130 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھرتی کرنے کافیصلہ کیاگیا، اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ اس وقت صوبے میں 20 ہزار 446 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 770 سپروائزر مختلف علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں زیادہ ضرورت وہاں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی نئی اسامیوںکے لیے سروے کیا جائے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 50 سال کی عمرتک ریٹائرمنٹ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :