شہرقائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دوبھائیوں سمیت6افراد زخمی

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:40

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دوبھائیوں سمیت6افراد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دوبھائیوں سمیت6افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار احسن آبادکے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت محمد اعجاز اوراعجاز ملک کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

ادھرپیر آباد کے علاقے ایم پی آر کالونی میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 22سالہ حسین خان ولد عبدالباری کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ،جبکہ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹائون فرید کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40سالہ محمد اسلم زخمی ہوگیاجس کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔

علاوہ ازیں سکھن کے علاقے بھینس کالونی گلی نمبر 6میں فائرنگ کے واقعے میں 56سالہ مسعود ولد محمد دائود اسکا بھائی 35سالہ محمد زوہیرزخمی ہوگئے جنہیں ایمبولینس کے زریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعے گھر کے اندر پیش آیا ہے ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔