
وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ بڑھ کر 365 کھرب 37 ارب روپے ہوگیا
قرضوں میں ایک سال کے دوران 11 فیصد یعنی 35 کھرب 40 ارب روپے کا اضافہ ہوا
میاں محمد ندیم
ہفتہ 6 مارچ 2021
13:42

(جاری ہے)
جنوری کے آخر میں وفاقی حکومت کا بیرونی قرض 120 کھرب 35 ارب روپے بتایا گیا ہے جبکہ یہ گزشتہ سال کے اس ہی عرصے کے دوران 112 کھرب 2 ارب روپے تھا جو 832 ارب یا 7.42 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے قرض کی صورتحال میں مجموعی طور پر اضافے کے باوجود اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ طویل المدتی مقامی قرضوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال جنوری کے آخر تک 167 کھرب 48 ارب روپے کے مقابلے میں تقریبا 193 کھرب 67 ارب روپے ہوگیا جو 15.63 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے. اسی طرح طویل المدتی قرض میں ایک سال میں 26 کھرب 20 ارب روپے کا اضافہ ہوا دوسری جانب مختصر مدتی مقامی قرضے اس سال جنوری کے آخر میں صرف 89 ارب روپے اضافے سے 51 کھرب 36 ارب روپے پر آگئے جبکہ گزشتہ سال یہ 50 کھرب 47 ارب روپے تھے جو 1.76 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے اور یہ بظاہر حکومت کی حکمت عملی کا ایک حصہ تھا کہ قرضوں کی پروفائل کو طویل کیا جائے تاکہ قرضوں کی خدمات میں اعتراضات دور ہوسکیں. اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں مقامی گھریلو مستقل قرض بھی 156 کھرب 92 ارب روپے بتایا گیا جس میں ایک ہی سال میں 17.83 فیصد یا 23 کھرب 75 ارب روپے کا زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے، جنوری 2020 کے آخر میں یہ 133 کھرب 17 ارب روپے رپورٹ کیا گیا تھا. اس میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے اختتام پر تقریبا 150 کھرب روپے مالیت کے وفاقی حکومت کے بانڈز کا ایک بڑا حصہ شامل ہے دوسری جانب پرائز بانڈز کی وجہ سے مقامی قرضہ رواں سال 6.5 فیصد تک کم ہوکر 686 ارب روپے رہ گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے اختتام پر 734 ارب روپے تھا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.