ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ویمن کانفرنس کا انعقاد8مارچ کو کیا جا ئے گا

ہفتہ 6 مارچ 2021 18:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) عالمی یوم خواتین کے مو قع پر ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ویمن کانفرنس کا انعقاد کیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر 8مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں اس دن کی مناسبت سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر حسب روایت ویمن کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کی صدارت سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئر پرسن شمیم ممتاز کریں گی۔ ممتاز بینک کارطاہرہ رضا اور معروف سائیکا لوجسٹ نوشین شہزاد کورونا کے تناظر میں ویمن لیڈر شب چیلنجزاور مواقع پر اظہار خیال کریںگی۔کانفرنس کے دعوت نامے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔