پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے عوامی نیشنل پارٹی سے تعاون مانگ لیا

چیرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی، اے این پی وفد

اتوار 7 مارچ 2021 14:00

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے عوامی نیشنل پارٹی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے عوامی نیشنل پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے ہمراہ ولی باغ کا دورہ کیا اور وہاں اے این پی کے سینیئر نائب صدر امیر حیدرہوتی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے اے این پی سے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے لیے تعاون مانگا ہے، جس پر اے این پی نے وفد کو بتایا کہ چیرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بیک وقت اپوزیشن اتحاد اور بلوچستان میں حکومت کا حصہ ہے،حالیہ سینیٹ انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان سے بھی ایک سینیٹ کی نشست حاصل کی ہے۔