آزاد رکن علی نواز حکومتی اتحاد سے الگ ہوگئے

علی نواز نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا

اتوار 7 مارچ 2021 18:10

آزاد رکن علی نواز حکومتی اتحاد سے الگ ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2021ء) آزاد رکن اسمبلی علی نواز نے تحریک انصاف حکومت سے الگ ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ،علی نواز شاہ نے سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آزاد رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ نے حکومت اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ،انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا تھا ۔

وہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی غیر حاضر تھے ۔علی نواز شاہ نے پیپلز پارٹی کی حمایت شروع کر دی اور سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی بجائے پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ کاسٹ کیا تھا ،آزاد رکن ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف نااہلی کی کارروائی نہیں ہو سکتی ۔