فیکٹری ایریا پولیس کی کارروائی چار رکنی نوسرباز فراڈیہ گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

پیر 8 مارچ 2021 13:42

فیکٹری ایریا پولیس کی کارروائی چار رکنی نوسرباز فراڈیہ گینگ سرغنہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) فیکٹری ایریا پولیس نے چار رکنی نوسرباز فراڈیہ گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضہ سے 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جعلی پرائز بانڈز ، ہزاروں روپے کے جعلی کرنسی نوٹ، گاڑی اور بائیک برآمدکرلی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے لاہور کے مختلف بازاروں میں جعلی پرائز بانڈز اور جعلی کرنسی فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیاہے ۔ملزمان میں مظفر بخاری، رفاقت، علی شہباز اور آرون مسیح شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سادہ لوگوں سے اصل پیسے لیکر جعلی پرائزبانڈز فروخت کر دیتے تھے۔