پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے موٹرسائیکل لفٹرز،منشیات وگٹکا فروش ودیگر جرائم میں ملوث29ملزموں کو گرفتارکرلیا

بدھ 10 مارچ 2021 16:25

پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے موٹرسائیکل لفٹرز،منشیات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2021ء) پولیس نے مختلف علاقوںپا پوشنگر ،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا،ناظم آباد،سرسید ٹائون،پیرآباداور قائدآباد سے موٹرسائیکل لفٹرز،منشیات وگٹکا فروش ودیگر جرائم میں ملوث29ملزموں کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات ،طلائی زیورات،مسروقہ موٹرسائیکلیں،چھالیہ اور گٹکا سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پا پوشنگر ،نیو کراچی انڈسٹریل ایریا،ناظم آباد،سرسید ٹائون اورپیر آبادپولیس نی11موٹرسائیکل لفٹرز حنین،ریاض علی بروہی،عباس علی ، راشد عمران،عبدالطیف ،روکسن عرف دانش،یاسر،عدنان ،علی محمد ، شاہداور عبداللہ کو گرفتارکرکے اسلحہ ،منشیات اور10 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔قائد آباد پولیس نی7 موٹرسائیکل لفٹرزرحمت، شیرعلی، محمد اسحق، احسان اللہ،حمادعلی ،ذاکر اللہ اور شاکر کو گرفتارکرکے 5مسروقہ موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکلیوں کے پارٹس برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

عوامی کالونی پولیس نے 4ملزمان محمد راشد،اشتیاق،سعید احمد اور شاہ نواز کو گرفتارکرکے اسلحہ ،تین مسروقہ موٹرسائیکلیںاورچھینے ہوئے موبائل فون برآمدکرلیے۔اقبال مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش حبیب کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔سولجربازار پولیس نے ایک ملزم فرقان نبی کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔سعید آباد پولیس نے گٹکا فروش ریحان کو گرفتارکرکے 20کلو چھالیہ اور اس میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کرلیا۔اورنگی ٹائون پولیس نے گٹکا فروش جمال کو گرفتارکرکے گٹکا برآمد کرلیا۔