* سپورٹس ڈیسک*

wپاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ بحال ہونی چاہیے،شعیب اختر ں* ہمیں کشمیر، گلگت بلتستان اور گوادر کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا چاہیے،کشمیر پرئمیر لیگ کا انعقاد ضرور ہونا چاہیے ،بچوں کی رضا کارانہ طور پر کوچنگ کروں گا،سمارٹ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 مارچ 2021 19:20

7 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2021ء) سابق مایہ ناز فاسٹ بائولر و ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی ضرورت ہے ،بھارت کو پاکستان کیساتھ تعلقات بحال کرنے چاہیے تاکہ کرکٹ بھی بحال ہو سکے ،کشمیر، جی بی اور گوادر ہمارے خوبصورت ترین علاقے ہیں،ہمیں وہاں کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا چاہیے،کشمیر پرئمیر لیگ کا انعقاد ضرور ہونا چاہیے ،بچوں کی رضا کارانہ طور پر کوچنگ کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمارٹ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان زبردست آدمی ہیمگر انکے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، جب تک درمیانے بندے پی سی بی کے اوپر لاتے رہیں گے پھر ویسے ہی فیصلے ہونگے ،محمد وسیم اور وسیم خان اچھے بندے ہیں کوشش کر رہے ہیں،عماد وسیم کو ٹیم سے باہر کرنا نہیں بنتا تھا۔

(جاری ہے)

شعب اختر نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کھیلانے والے جارہے ہیں ،کلب کرکٹ میں چاچے، بابے ، لاڈ کرنیوالے لوگ اب کم ہو گئے ہیں،صرف راشد لطیف ہیں جو فری میں لڑکوں کو کرکٹ کھیلا رہے ہیں،کرکٹ اکیڈمی بنا کر لڑکوں سے پیسے لینا غلط ہے، ایسی لئے اکیڈمی نہیں بنائی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں تو ہوں ہی جی ایچ کیو کی پیداوار، مطلب کرکٹ کی پیدائش وہاں کی ہے، پاک بھارت کا لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کا دونوں ملکوں کو فائدہ ہے ،بھارت سے کرکٹ نہ بھی بحال ہو، پی سی بی کو اپنی کرکٹ تگڑی کرنی پڑے گی ،بگ تھری کا مال ہے وہ جنہیں دینا چاہیتے،پی سی بی کو پیسے کمانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے،کشمیر، جی بی اور گوادر ہمارے خوبصورت ترین علاقے ہیں،ہمیں وہاں کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا چاہیے،گوادر کا کرکٹ گراؤنڈ بہت اچھا گراونڈ ہے،کے آر ایل کا کرکٹ گراؤنڈ کو میرے نام سے منسوب کیا گیا، ڈاکٹر قدیر خان اور کے آر ایل کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں ہمارے بچے حلال پیسے کمائیں انہیں بڑھنا چاہیے، کشمیر پرئمیر لیگ کا انعقاد ضرور ہونا چاہیے ،بچوں کی رضا کارانہ طور پر کوچنگ کروں گا