کٹھ پتلی کپتان نہیں، کپتان بابراعظم نے چیف سلیکٹر کی شکایت پی سی بی سی ای او وسیم خان سے لگا دی

حتمی الیون ٹیم ہماری مرضی کی نہیں بنے گی کیونکہ محمد وسیم نے ہمارے منتخب کردہ نام شامل نہیں کئے بلکہ اپنی مرضی کرتے ہوئے من چاہے نام سلیکٹ کرلئے:قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 مارچ 2021 11:41

کٹھ پتلی کپتان نہیں، کپتان بابراعظم نے چیف سلیکٹر کی شکایت پی سی بی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 مارچ 2021ء ) نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لئے منتخب کردہ قومی سکواڈز سے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق مطمئن نہیں ہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق کپتان بابراعظم نے تو پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کر کے انہیں شکایت بھی لگادی ہے اورساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ حتمی الیون ٹیم ہماری مرضی کی نہیں بنے گی کیونکہ چیف سلیکٹر محمد وسیم سے جتنی مشاورت ہوئی ہے،انہوں نے ہمارے منتخب کردہ نام شامل نہیں کئے بلکہ اپنی مرضی کرتے ہوئے من چاہے نام سلیکٹ کر لئے ہیں۔

پی سی بی چیف سلیکٹر محمد وسیم نے مشاورت کے بعد گنتی کے چند نام ڈومیسٹک پرفارمنس پر ٹیم میں شامل کئے ہیں،ان کی منتخب کردہ سائیڈ نےجنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز جیتی ہے اس لئے وہ خاصے باعتماد بھی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، سکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کیا۔

دونوں سیریز کے لئے ٹی ٹونٹی، ایک روزہ اور ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا کہ بابر اعظم ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ شاداب خان ان کے نائب ہونگے، ٹی ٹونٹی سکواڈ آصف علی، بابراعظم کپتان، دانش عزیز، حیدر علی، محمد حفیظ، شرجیل خان، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان ، سرفراز احمد، ارشد اقبال، حارث رؤف، حسن علی، محمد حسنین، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی پرمشتمل ہے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک روزہ میچز کا سکواڈ عبداللہ شفیق، بابراعظم کپتان، دانش عزیز، فخر زمان، حیدر علی، امام الحق، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر، شاداب خان، محمد رضوان، سرفراز احمد، حارث رؤف، حسن علی، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہوگا۔ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، بابراعظم (کپتان)، فواد عالم ، عمران بٹ، سلمان علی آغا، سعود شکیل ،فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان (نائب کپتان)، سرفراز احمد، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 6میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہنواز ڈاھانی کو بھی بہترین کارکردگی کا صلہ ملا، انہیں زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نعمان علی، سعود خان اور زاہد محمود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔