ٹیم سلیکشن میں رائے نظر انداز کرنے پر بابر اور چیف سلیکٹر میں اختلافات کا انکشاف
بابر اعظم صرف ٹی20 اسکواڈ ہی نہیں ،ٹیسٹ اسکواڈ سے بھی چند کھلاڑیوں کے اخراج اور کچھ کی عدم شمولیت پر شدید نالاں ہیں، ذرائع
پیر 15 مارچ 2021 23:53
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق رواں سال شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کی وجہ سے بابر اعظم اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے حق میں نہیں اور انہوں نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ کھلاڑیوں نے اسکواڈ سے باہر ہونے پر قومی ٹیم کے کپتان سے رابطہ کر کے منتخب نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار بھی کیا۔ذرائع کے مطابق ٹیم کے انتخاب کے معاملے میں بابر اعظم سے مشاورت ضرور کی گئی لیکن کپتان کی تجاویز نظرانداز کردی گئیں جس پر وہ ناخوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کا ماننا ہے کہ ٹیم میں بار بار تبدیلیوں سے کھلاڑیوں کا اعتماد نہیں رہے گا اور ورلڈکپ کے لیے ٹیم تیار نہیں ہو سکے گی۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اوسط درجے کی کارکردگی کے باوجود محمد نواز کی شمولیت اور عماد وسیم کو ڈراپ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ رواں سال بھارت میں شیڈول ہے اور پڑوسی ملک کی اسپنرز کے لیے سازگار وکٹوں پر عماد وسیم ابتدائی اوورز میں نپی تلی باؤلنگ کی بدولت ٹیم کے لیے کافی سودمند ثابت ہو سکتے ہیں جبکہ وہ اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عماد وسیم کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ ہم محمد نواز کو ابھی مزید مواقع دینا چاہتے ہیں۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم صرف ٹی20 اسکواڈ ہی نہیں بلکہ ٹیسٹ اسکواڈ سے بھی چند کھلاڑیوں کے اخراج اور کچھ کی عدم شمولیت پر شدید نالاں ہیں۔گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنا کر ریکارڈ اپنے نام کرنے والے کامران غلام کو موقع دیے بغیر ہی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا جس پر کپتان مطمئن نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق بابراعظم نے کامران غلام کو بغیرکھلائے ڈراپ کرنے اور بالخصوص ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں چھ سے سات تبدیلیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عابد علی اور عماد بٹ کی اوپننگ جوڑی کی مکمل ناکامی کے باوجود انہیں اسکواڈ میں برقرار رکھنے پر اور تجربہ کار شان مسعود کو دوبارہ ڈراپ کرنے بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال خراب فارم کی وجہ سے مسلسل جدوجہد کرنے والے شان مسعود کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا اور اب بیرون ملک دورے پر بھی ان کی شمولیت زیر غور نہیں لائی گئی حالانکہ سابقہ دورہ جنوبی افریقہ پر اوپننگ بلے باز نے بہت اچھی اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کپتان اور چیف سلیکٹر کے درمیان سلیکشن پر اختلاف رائے ہو جاتا ہے اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے گا۔قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں مجموعی طور پر 7 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔دورہ جنوبی افریقہ میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، 13 مختلف ٹیموں کے درمیان جاری اس ایونٹ کی 7 بہترین ٹیمیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست پہنچ جائیں گی۔جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے قومی اسکواڈ 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگا۔قومی اسکواڈ وہاں سے 17 اپریل کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں اور 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے بلاوایو روانہ ہوگا، جہاں سے قومی اسکواڈ 12 مئی کو وطن واپس پہنچے گا۔جوہانسبرگ روانگی سے قبل قومی اسکواڈ 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا اور کھلاڑیوں کی پہلی کووڈ-19 ٹیسٹنگ 16 مارچ کو متعلقہ شہروں میں ہوگی، پھر 18 مارچ کو لاہور آمد پر ان کی دوسری کووڈ-19 ٹیسٹنگ ہوگی۔بعد ازاں قومی اسکواڈ کی تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ 21 اور 24 مارچ کو لاہور میں ہی ہوگی جبکہ اسکواڈ کا یہ تربیتی کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.