تحریک منہاج القرآن کی سو سے زائد ریگولر اورلائف ممبر شپ رائو اشتیاق کی پہلی پوزیشن

بدھ 17 مارچ 2021 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2021ء) تحریک منہاج القرآن کراچی کے سیکرٹری اطلاعات رائو اشتیاق احمد نے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی سالگرہ کے موقع پر شہر کراچی میں تمام رفقاء منہاج القرآن کے ہمراہ ممبر شپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاجس میں 9سے زائد لائف ممبر اور سو سے زائد ریگولر رفاقتیں جمع کر کے رائو اشتیاق احمد نے کراچی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کراچی نے رائو اشتیاق کی اعلیٰ کارکردگی پر صدر منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ہاتھ سے انہیں شیلڈز سے نوازا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رائو اشتیاق احمد نے کہا تحر یک منہاج القرآن پاکستان سمیت دنیا بھر میں تجدید و احیائے اسلام کیلئے کام کر رہی ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ جوق درجوق اس صدی کی عظیم تجدیدی تحریک کا حصہ بن رہے ہیں ۔انھوں نے کہا تحریک منہاج القرآن نے معاشرے کو اعتدال کا درس دیا اور بھائی چارگی کی فضا قائم کر کے اتحاد امت کا عملی ثبوت پیش کیا ۔