بہاولنگر ‘ سکولز‘ کالجز ایسوسی ایشن نے 12 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا

بدھ 7 اپریل 2021 14:48

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) سکولز‘ کالجز ایسوسی ایشن نے 12 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ جس بھی تعلیمی ادارے نے خلاف ورزی کی اور تعلیمی ادارے کھولنے کی کوشش کی ان کی رجسٹریشن منسوخ کرکے انہیں سیل کردیا جائیگا اور دوبارہ رجسٹریشن نہیں کی جائیگی حکومت پر والدین کی جانب سے یہ دباؤ بھی بڑھتا جارہا ہے کہ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی حالات عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئے ہیں جو مد نظر رکھتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ بچوں کی آدھی فیس معاف کریں۔

متعلقہ عنوان :