ڈائو یونیورسٹی کے طلباء کا بیٹھک اسکول لیاقت آباد کیمپس کا دورہ

بدھ 7 اپریل 2021 15:57

ڈائو یونیورسٹی کے طلباء کا بیٹھک اسکول لیاقت آباد کیمپس کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبہ و طالبات نے بیٹھک اسکول نیٹ ورک لیاقت آباد کیمپس کا دورہ کیا اوربچوں سے ملاقات کی ، ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبہ و طالبات نے کورونا وائرس سے متعلق آگہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، بچوں کو حفظان صحت کے اصول سکھائے اور فرسٹ ایڈ کی تربیت بھی دی ، ڈائو یونیورسٹی کے رضاکار طلبہ و طالبات نے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ماسک پہننے ، ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا ، ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے محمد شامل خان، معاذ سلطان اور وریشہ فاطمہ نے بچوں کو بتایا کہ ہاتھ دھونے کے نتیجے میں ہم نہ صرف کورونا وائرس جیسی وباء سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ پیٹ کی متعدد بیماریوں سے بھی نجات مل سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اس کے نتیجے میں ہم بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ، اس لیے اپنے گھروں کے اندر اور باہر صفائی کا خیال رکھنا چاہیے ، گندگی کے نتیجے میں مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں اور کچرا مچھروں کی افزائش کا سبب بھی بنتا ہے جو ملیریا کی صورت میں بیمار کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

بیٹھک اسکول نیٹ ورک کی مہرین ثاقب نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبہ و طالبات کو بتایا کہ بیٹھک اسکو ل نیٹ ورک 1996میں قائم ہوا اور اس وقت 143 پرائمریناور کچھ سیکنڈریناسکولوںکا تناورندرخت بنن چکا ہے۔جس کی گھنی چھاؤں تلے 18000 طلبہ ونطالبات، 1000 اساتذہ کین زیرنگرانی تعلیمنحاصل کررہے ہیں جبکہ 2لاکھ طلباء ان تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بیٹھک اسکول تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہاہے ،کچی آبادیوں میں بسنے والے بچوں کو مفت تعلیم دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :