امریکی ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کا پاگل قرار دیدیا، مینٹل ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا،رپورٹس

جمعرات 8 اپریل 2021 00:46

امریکی ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کا پاگل قرار دیدیا، مینٹل ہسپتال میں ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2021ء) معروف اداکارہ میرا امریکا میں بڑی مشکل میں پھنس گئیں ،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کو چیک اپ کے بعد پاگل قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میرا کو امریکی ڈاکٹرز کی جانب سے پاگل قرار دیے جانے کے بعد مینٹل ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ گزشتہ برس امریکا میں ہی اداکارہ میرا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاوئو ن نافذ ہونے سے پھنس گئی تھیں اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی واپسی کے لیے مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اس برس بھی اسیکنڈل کوئین میرا نئی مصیبت میں پھنس گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا کا پاکستانی نڑاد امریکہ شہری سے لین دین کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

اسی پاکستانی نژاد امریکہ شہری نے میرا کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا۔اداکارہ میرا کی والدہ نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان میری بیٹی کی واپسی کیلئے اقدامات کریں، وزیر اعظم عمران خان وزیر داخلہ شیخ رشید انصاف فراہم کریں۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا کو امریکن نیشنلیٹی کیلئے کچھ عرصہ بعد امریکہ جانا ہوتا ہے۔میرا کی گزشتہ روز کورونا ویکیسین لگوانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی ، اداکارہ نے نیو یارک میں اپنے سسر کیساتھ کورونا ویکسین لگوائی تھی۔ ۔