کورونا وائرس کی نئی قسم نوجوانوں کیلئے 5گنا زیادہ خطرناک قرار دے دی گئی

اہم شواہد ملے ہیں کہ کورونا کی نئی قسم نوجوانوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے، تاہم ابھی اس بات پر تحقیق کی جا رہی ہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد پر مختلف طرح سے اثر انداز کیو ہو رہی ہے، چینی سائنسدان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 8 اپریل 2021 00:21

کورونا وائرس کی نئی قسم نوجوانوں کیلئے 5گنا زیادہ خطرناک قرار دے دی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 7اپریل 2021) چینی سائنسدانوں نے کورونا کی نئی قسم کو نوجوانوں کے لیے 5 گنا زیادہ خطرناک قرار د ے دیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق چینی میڈیا کی جانب سے چینی سائنسدانوں کی کورونا وائرس کی نئی قسم کے حوالے سے تازہ تحقیقات کے نتائج شائع کیے گئے ہیں، جن میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا کی نئی قسم نوجوانوں کے لیے 5 گنا زیادہ خطرناک ہے۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اہم شواہد ملے ہیں کہ کورونا کی نئی قسم نوجوانوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے، تاہم ابھی اس بات پر تحقیق کی جا رہی ہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد پر مختلف طرح سے اثر انداز کیو ہو رہی ہے ۔ چینی سائنسدانوں نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم یورپ اور افریقہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور یہاں جتنے بھی نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس میں سے 75فیصد نوجوان ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم نے بھی افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا تھا۔ اور اس حوالے سے سوال کھڑے کر دیے گئے تھے کہ کیا کوروناویکسین ، کورونا کی نئی قسم کے لیے موثر ہے یا نہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی قلت ہو گئی ہے۔ کیونکہ اس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ چین کورونا ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی سائنسدان کورونا کی نئی قسم پر ریسرچ کر کے اس کی الگ سے ویکسین تیار کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔