ڈی آئی جی سنٹرل زون مسرور عالم کولاچی اور سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایات کی روشنی میں پی ایس وی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی تمام تر غلطیوں کے خلاف انفورسمنٹ اور بریفنگ کمپین کا آغاز کر دیا گیا

اس سلسلہ میں بیٹ نمبر16 چیچہ وطنی ڈی ایس پی سہیل افضل کی سپرویژن میں ایک جامع پلان تیار کیا گیا ہے جس میں پی ایس وی گاڑیوں کی کیٹیگری کے مطابق فیلڈ افسران کو خصوصی بریفنگ دی گئی ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 8 اپریل 2021 10:45

ڈی آئی جی سنٹرل زون مسرور عالم کولاچی اور سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک عبدالوھاب اعوان) ڈی آئی جی سنٹرل زون مسرور عالم کولاچی اور سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایات کی روشنی میں پی ایس وی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی تمام تر غلطیوں کے خلاف انفورسمنٹ اور بریفنگ کمپین کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلہ میں بیٹ نمبر16 چیچہ وطنی ڈی ایس پی سہیل افضل کی سپرویژن میں ایک جامع پلان تیار کیا گیا ہے جس میں پی ایس وی گاڑیوں کی کیٹیگری کے مطابق فیلڈ افسران کو خصوصی بریفنگ دی گئی ہیں

جس میں پی ایس وی گاڑیوں کی تمام تر وائلیشن چیک کی جائینگی جن میں مسافروں کی اوورلوڈنگ نو پارکنگ خطرناک حالت میں گاڑی چلانا اوور سپیڈنگ لین والیشن جیسی بڑی غلطیاں شامل ہیں ان غلطیوں کا ارتکاب کرنے والے پی ایس وی ڈرائیوروں کے خلاف بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایکسیڈنٹل وائلیشن کرنے والے ڈرائیور وں کے لائسنس اور روٹ پرمٹ قبضہ میں لے کر کینسلیشن کے لیے بھی بھجوائے جائیں گے اور ایسے ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی بیٹ نمبر 16 سہیل افضل نے بتایا کہ حادثات کی سب سے بڑی وجہ موٹر سائیکل سوار ہیں جو اپنی غلطی کی وجہ سے اپنے لئے اور دوسرے روڈ یوزر کے لیے بھی نقصان کا باعث بنتے ہیں

اس لیے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا استعمال کرنے ٹریپل رائیڈر سائیڈ شیشون اور ہارڈ شولڈر کا استعمال کرنے کے بارے میں بھی بریفنگ دی جا رہی ہیں ۔ تاکہ سڑک پر سفر کرنے والوں کی حفاظت کی جاسکے اور حادثات پر قابو پایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :