شاہ عبدالطیف یونیورسٹی سے جاری ہونے والے تعلیمی اسناد میں بڑی غلطیوں کا انکشاف

جمعہ 9 اپریل 2021 22:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی سے جاری ہونے والے تعلیمی اسناد میں بڑی غلطیوں کا انکشاف ، طلبہ نے عدالت میں پٹیشن دائر کر دی ، یونیورسٹی انتظامیہ جان بوجھ کر جاری سرٹیفکیٹس میں غلط تحریر کر رہے ہیں،پٹیشنر، تفصیلات کے مطابق بالائی سندھ کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں بڑی غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے ، شاہ عبدا لطیف یونیورسٹی طلباء کے کے تعلیمی اسناد میں سیکڑوں طلبہ کو غیر حاضر دیکھا کر فیل کر دیا گیا ، تعلیمی اسناد میںہونی والی مبینہ غلطیوں کے خلاف یونیورسٹی کے طلبہ نے عدالت میں پٹیشن دائر کر دی ہے ، پٹیشن میں سندھ حکومت،وائس چانسلر ،رجسٹرار اور کنٹرولر یونیورسٹی کو فریق بنایا گیاہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ جان بوجھ کر جاری سرٹیفکیٹس میں غلط تحریر کر رہے ہیں، طلبہ کے وکیل محمد رضا سومرو نے زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکڑوں طلبہ کو غیر حاضر دکھا کر فیل بھی کیا ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے اس عمل سے ہزاروں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ نے سرٹیفکیٹ میں کسی کا سیٹ نمبر تو کسی کا نام اور والد کا نام غلط لکھا ہے، ایسا لگتا ہے کہ جان بوجھ کر غلط نام لکھ کر فیس کی مد میں لاکھوں روپے بٹورے جا رہے ہیںپٹیشن میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ عدالت یونیورسٹی انتظامیہ کو معاملات بہتر کرنے کے احکامات دیں ۔

متعلقہ عنوان :