پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز

بائلر یونیورسٹی آف میڈسن امریکہ کی 120 سالہ تاریخ میں پہلے غیر امریکی پاکستانی پروفیسر اقبال آفریدی کو اعزازی پروفیسر مقرر کردیا

ہفتہ 10 اپریل 2021 00:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) بائلر یونیورسٹی آف میڈسن امریکہ کی 120 سالہ تاریخ میں پہلے غیر امریکی پاکستانی پروفیسر اقبال آفریدی کو اعزازی پروفیسر مقرر کردیا گیا طب نفسیا ت میں خدمات کے اعتراف میں ان کا تقرر یکم جنوری 2020 سے موثر تصورہوگا۔

(جاری ہے)

120 سالہ تاریخ میں بیلر یونیوسٹی آف میڈیس امریکہ نے غیر امریکی کے طور پر پہلے پاکستانی پروفیسر اقبال آفریدی کو اعزازی پروفیسر تقرر کردیا طب نفسیات کے لئے ڈاکٹر آفریدی کی خدمات کے اعتراف میں ان کا تقرر یکم جنوری 2020 سے موثر ہوگا مزکورہ یونیوسٹی کی جاری کردہ تازہ ترین ای میل میں جناح اسپتال کے شعبہ طب نفسیات کے حوالے سے پاکستانی پروفیسر کی خدمات کو سہرا تے ہو ئے کہا گیا ہے کہ ہائلر یونورسٹی کے ساتھ ان کی وابستگی سے امریکی طبی ادارے کو ریسرج کے شعبہ میں وسعت ملے گی ۔

واضح رہے کہ پروفیسر اقبال کو امریکی یونیورسٹی نے امریکی دوروں کے دوران طب نفیسات کے حوالے سے لیکچر دینے کی سہولت فراہم کی ہے ۔