
”وضو کے لیے پانی کا استعمال اسراف ہے ،گیلے ٹشو کا استعمال کریں“
مصر کے معروف عالم دین سعد الدین الھلالی کے بیان پر عوام مشتعل ہو گئے
محمد عرفان
منگل 13 اپریل 2021
15:28

(جاری ہے)
ممصر میں ان دنوں ایتھوپیا اور سوڈان کے ساتھ النھضہ ڈیم کی تعمیر کے تنازع کی خبروں کی بھرمار ہے جس میں ملک کو درپیش پانی کے مسائل پر بہت لے دے ہو رہی ہے۔
اسی تناظر میں جامعہ الازھر کے ایک عالم دین کا سوشل میڈیا کے ذریعے دیا جانے والا بیان جنگل میں آگ کی طرح پھیلا ہوا ہے۔جامعہ الازھر میں تقابلی فقہ کے استاد سعد الدین الھلالی نے یہ بات زور دے کر کہی ”کہ مصر میں پانی کی کمیابی پر قابو پانے کے لیے اللہ کی اس نعمت کا بہت سوچ سمجھ کر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ پانی کو وضو کرتے ہوئے خصوصی طور پر ضائع ہونے سے بچایا جائے۔“انھوں نے اپنے موقف کی تائید میں سیرت رسول سے احادیث کے کئی حوالے بھی دیے۔ ان کے بقول روزانہ کی بنیاد پر وضو کی صورت میں پانی کا استعمال بہت بڑا اسراف ہے۔الھلالی نے کہا ہے کہ پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کی خاطر ہمیں وضو کے لیے گیلے ٹشو پیپر استعمال کرنے چاہیں۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح زراعت میں پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ڈرپ اریگیشن کا سہارا لیا جا رہا ہے، اس طرح ”وضو کو منطقی انداز“ سے مکمل کر کے ہم پانی کا ضائع روک سکتے ہیں۔مصری پروفیسر کے خیالات مشتہر ہونے ہی ملک اور بالخصوص سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔یاد رہے کہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ سعد الدین الھلالی نے متنازع بیان یا فتوی دے کر ملک کو تہہ وبالا کیا ہے۔ معلومات کے مطابق ان کے ایسے ہی متعدد متنازع بیانات مصری معاشرے میں ہیجان پیدا کرنے کا باعث بنتے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
-
اسرائیلی امدادی پابندیوں سے غزہ میں قحط کا بڑھتا خطرہ
-
جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں چلے گی، مودی
-
قوم سے 3 چیزوں کا وعدہ کیا تھاکہ ہمارا منہ توڑ جواب ہماری مرضی کے وقت، جگہ اور طریقہ کار کے مطابق ہوگا
-
ارجنٹائن کی سپریم کورٹ کے تہہ خانے سے نازی مواد سے بھرے 83 باکس برآمد
-
آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل، "معرکہ حق" قرار دے دیا گیا
-
معرکہ حق قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان ہم آہنگی کی بہترین مثال رہا
-
ماسکو اور کییف جنگ بندی کے لیے جلد از جلد اقدامات کریں، ترکی
-
پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری جنگ کو رکوایا، امریکی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.