
اسرائیلی امدادی پابندیوں سے غزہ میں قحط کا بڑھتا خطرہ
یو این
پیر 12 مئی 2025
21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 مئی 2025ء) غذائی تحفظ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط کا سنگین خطرہ لاحق ہے جہاں لوگوں کو بقا کے لیے درکار خوراک یا تو ختم ہو چکی ہے یا آئندہ ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔
اقوام متحدہ کے زیراہتمام 'غذائی تحفظ کے مراحل کی مربوط درجہ بندی' (آئی پی سی) کے مطابق علاقے میں تقریباً پانچ لاکھ لوگ شدید بھوک کا شکار ہیں جبکہ 10 ہفتوں سے سرحدی راستے بند ہونے کے باعث انہیں کسی طرح کی انسانی امداد نہیں مل سکی۔
ان حالات میں خوراک کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
(جاری ہے)
'آئی پی سی' کے مطابق، طویل اور بڑے پیمانے پر عسکری کارروائی اور انسانی امداد و تجارتی سامان کی آمد پر پابندیاں برقرار رہنے کی صورت میں غزہ کے شہری بقا کے لیے درکار خدمات اور ضروری اشیا تک رسائی کھو بیٹھیں گے اور 30 ستمبر تک پورے علاقے میں قحط پھیل جائے گا۔
بھوک کا پانچواں درجہ
'آئی پی سی' کے اندازے امدادی اداروں کو دنیا بھر میں امدادی ضروریات سے آگاہی میں مدد دیتے ہیں۔ غذائی عدم تحفظ ایک سے پانچ درجوں تک ماپا جاتا ہے۔ کسی علاقے میں غذائی تحفظ کی صورتحال کو آئی پی سی1 قرار دینے کا مطلب یہ ہے کہ وہاں بھوک نہیں پھیلی جبکہ آئی پی سی5 کا مطلب یہ ہو گا کہ کسی علاقے میں لوگوں کو قحط جیسے حالات کا سامنا ہے۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رفح، شمالی غزہ، اور غزہ کے رہنے والے لوگوں کو آئی پی سی5 کا سامنا ہے جبکہ دیگر کی حالت قدرے بہتر ہے۔
اسرائیل کا امدادی منصوبہ مسترد
'آئی پی سی' نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی فراہمی اپنے ہاتھ میں لینے کے منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے لوگوں کی خوراک، پانی، پناہ اور ادویات سے متعلق ضروریات پوری نہیں ہو سکیں گی۔
قبل ازیں اقوام متحدہ اور اس کے شراکتی امدادی ادارے بھی اس منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ تباہ کن حالات میں امداد کی تقسیم کے حوالے سے اسرائیل کا پیش کردہ منصوبہ غزہ کی بہت بڑی آبادی کے لیے امداد تک رسائی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دے گا۔
غزہ میں ہر جگہ بھوک پھیل رہی ہے اور سماجی نظم ختم ہوتا جا رہا ہے۔
بہت سے گھرانے خوراک کے حصول کے لیے کوڑا کرکٹ سے کارآمد اشیا اکٹھا کر کے فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ ان لوگوں میں سے ایک چوتھائی کا کہنا ہے کہ اب علاقے میں ایسی کوئی اشیا باقی نہیں رہیں جنہیں فروخت کر کے خوراک خریدی جا سکے۔پناہ گاہوں پر نئے حملے
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی بمباری اور زمینی حملے جاری ہیں۔ ہفتے کے روز فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کا غزہ شہر میں واقع ایک سکول حملے کا نشانہ بنا جس میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اس جگہ بہت سے بے گھر لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔اس سے ایک روز قبل شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ کیمپ میں 'انروا' کے ایک مرکز پر حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے میں ادارے کا دفتر تباہ ہو گیا اور تین ملحقہ عمارتوں بشمول امداد کی تقسیم کے مرکز کو شدید نقصان پہنچا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کے باعث اس مرکز میں خوراک سمیت کوئی سامان موجود نہیں تھا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
-
اسرائیلی امدادی پابندیوں سے غزہ میں قحط کا بڑھتا خطرہ
-
جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں چلے گی، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.