سلیکٹیڈ وزیراعظم نے روٹی،کپڑا،مکان کیساتھ گھبرانے کا حق بھی چھین لیا،سینیٹر روبینہ خالد

حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آج سرکاری ملازمین سمیت ہر طبقہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پرمجبور ہوچکاہے ،بیان

منگل 13 اپریل 2021 23:32

سلیکٹیڈ وزیراعظم نے روٹی،کپڑا،مکان کیساتھ گھبرانے کا حق بھی چھین لیا،سینیٹر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے ملک بالخصوص خیبرپختونخوامیں رمضان المبارک کی آمدکیساتھ ہی مہنگائی کے طوفان پرتحریک انصاف کی مرکزی وصوبائی حکومتوں کو تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان جوہرلمحہ کہتے ہیں گھبرانانہیں، غریب عوام کے سرسے چھت،منہ سے نوالہ اوربدن سے کپڑا چھین کران سے گھبرانے کاحق بھی چھین لیاہے بے چاری عوام کو سہانے خواب دکھاکرحکمران نوکریاں دینے اورمکانات تعمیرتونہ کرسکی تاہم عوام کی طاقت سے پیپلزپارٹی ایک بار پھراقتدارمیں آکر روٹی،کپڑا اورمکان کے نعرے کوعملی جامہ پہنائے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط اورعوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آج سرکاری ملازمین سمیت ہر طبقہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پرمجبور ہوچکاہے غریب عوام جن کا بشمکل دووقت روٹی پرگزاراہوتاتھا اپناحلال کمائی مہنگی بجلی وگیس کے بل اداکرنے پرخرچ کرتے تھک چکے ہیں موجودہ حکمران جلدعوام کے غیض وغضب میں آنیوالے ہیں جن کا مستقبل سیاسی بٹیروں جیساہوگا۔

(جاری ہے)

روبینہ خالد نے مزید کہاکہ حکومت کی مالی معاشی سے لوگ تنگ آچکے ہیں رمضان المبارک میں اشیائخورونوش کیلئے غریب عوام کو سڑکوں پرلاکھڑا کرکے حکومت کونساثواب کمال رہی ہے روزے کی حالت میں راشن کیلئے لوگ گھنٹوں دھوپ میں اپنی بار کاانتظارکرینگے یہ عوامی خدمت ہے یا عوام کی تذلیل کامنصوبہ رمضان میں حکمرانوںکوان ستائے شہریوں کی بددعالگے گی