میانمار میں آمریت مخالف مظاہروں کا اہم کارکن گرفتار

وائی مو نائنگ نامی کارکن شمالی ریاست مونیوا میں اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر احتجاج کر رہا تھا ،مقامی میڈیا

جمعہ 16 اپریل 2021 12:58

میانمار میں آمریت مخالف مظاہروں کا اہم کارکن گرفتار
ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) میانمار فوج نے جمہوری نظام کے حق میں مظاہروں کی تحریک کی سربراہی کرنے والے ایک اہم کارکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائی مو نائنگ نامی کارکن شمالی ریاست مونیوا میں اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر احتجاج کر رہا تھا کہ اچانک سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی نے اسے ٹکر ماردی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس ٹکر کے بعد وائی مو کو حراست میں لے لیا گیا۔ میانمار میں یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ قیدیوں کی امدادی تنظیم کے اندازوں کے مطابق فوجی جنتا کے کم از کم تین ہزار مخالفین اس وقت زیر حراست ہیں۔

متعلقہ عنوان :