بلاول بھٹو کی حاجی منور عباسی کی رہائش گاہ آمد، منور عباسی کے انتقال، بھاوج کے انتقا ل پر صفدر عباسی سے تعزیت

جمعہ 16 اپریل 2021 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم حاجی منور عباسی کی رہائش گاہ آمد۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی معظم عباسی سے ان کی والدہ زوجہ مرحوم حاجی منور عباسی کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے بھاوج کے انتقال پر ڈاکٹر صفدر عباسی سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے مرحوم حاجی منور عباسی کی اہلیہ اور معظم عباسی کی والدہ کی جنت میں بلندی درجات کے لئے دعا و فاتحہ خوانی کے علاوہ لواحقین کے لئے صبر کی بھی دعا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، رضا ربانی، مکیش چاولہ اور جمیل سومرو نے بھی عباسی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔