سرگودھا،شادی شدہ خاتون کو کار سوار ساتھیوں کی مدد سے اغواء کر کے ملزمان علاقہ چھوڑ گئے

ہفتہ 17 اپریل 2021 15:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) شادی شدہ خاتون کو کار سوار ساتھیوں کی مدد سے اغواء کر کے ملزمان علاقہ چھوڑ گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوعیہ اورملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ جوہراباد میں شادی شدہ خاتون کو فیصل نامی شخص نے دو ساتھیوں کی مدد سے اغوائ کیا اور فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ جوہرآباد سٹی نے مغوعیہ کے شوہر مسعود احمد کی مدعیت میں زیر دفعہ496 ت پ مقدمہ درج کر کے مغوعیہ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے معلوم ہوا کہ خاتون حسب معمول گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ بستر خالی پایا گیا تو تلاش پر انکشاف ہوا کہ فیصل نے گاڑی سوار کے ہمراہ کیا اور لیکر علاقہ سے رفوچکر ہو گے۔