کراچی میں اسٹریٹ کرائم خطرناک حد تک اضافہ
بندوق کی نوک پر موبائل فون اور موٹر بائیک چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا.رپورٹ
میاں محمد ندیم پیر 19 اپریل 2021 13:09
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کے اسی عرصے کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے اور مسلح راہزنی اور لوٹ مار کی کوشش میں مزاحمت پر 30 سے زائد افراد کو قتل کردیا گیا سال 2021 کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران کراچی کے شہری مسلح لوٹ مار اور بندوق کی نوک پر چھینا جھپٹی کے واقعات میں کروڑوں روپوں سے محروم ہوئے اور شہر کا کوئی ضلع ان مجرموں سے محفوظ نہیں ہے. سیکیورٹی اداروں کے مرتب کردہ حاصل کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس قسم کے واقعات میں اضافے اور مین اسٹریم میڈیا میں اسٹریٹ کرائم کی بڑے پیمانے پر کوریج اور عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات کے باوجود تینوں مہینوں میں ان واقعات میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا. لوٹ مار کے دیگر طریقوں میں بندوق کی نوک پر موبائل فون اور موٹر بائیک چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا جو ظاہر کرتا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی رٹ قائم کرنے پر گرفت تیزی سے کھو رہے ہیں اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ کے عرصے میں اسلحے کے زور پر شہر کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 55 موٹر بائیکس چھینی گئیں اور مختلف علاقوں میں 10 ہزار 916 موٹر سائیکلز چوری ہوئیں. گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 525 موٹر بائیکس چھینی جبکہ 7 ہزار 414 چوری ہوئی تھی جو حیرت انگیز رفتار سے جرائم کے رجحان میں اضافہ ظاہر کرتا ہے اسی طرح 2021 کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران شہر مختلف علاقوں سے 5 ہزار 982 موبائل فون چھینے گئے جس سے گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران مسلح لوٹ مار کے نتیجے میں 5 ہزار 105 افراد کے موبائل فونز سے محروم ہونے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا. علاوہ ازیں رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں 4 پہیوں والی گاڑیاں چھیننے اور چوری ہونے کے اعداد و شمار بھی بلند رہے اور گزشتہ سال کے 472 واقعات کے مقابلے رواں برس 477 کیسز رپورٹ ہوئے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ شہر کے ابتدائی 3 ماہ میں شہر میں ایک اور خطرناک مجرمانہ رجحان دوبارہ سامنے آرہا ہے اور کراچی پولیس نے اغوا برائے تاوان کے 5 مقدمات درج کیے حالانکہ گزشتہ برس کے اس عرصے کے دوران اس طرح کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا. اس کے علاوہ 2021 کی پہلی ساہ ماہی میں ایک بینک ڈکیتی بھی دیکھنے میں آئی اور مارش میں نیو کراچی کے علاقے میں مسلح افراد سیکیورٹی گارڈز کو بندوق کے زور پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے لے اڑے سال کے ابتدائی 3 ماہ کے عرصے میں 98 افراد قتل ہوئے جس میں 37 راہزنی کی وارداتوں میں مزاحمت پر مارے گئے.
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.