ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 82 واں یوم وفات کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

منگل 20 اپریل 2021 12:44

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 82 واں یوم وفات کل عقیدت و احترام سے منایا ..
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شاعر مشرق مفکر اسلام و پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 82 واں یوم وفات کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 83 سال قبل 21 ، اپریل 1938ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انکی یاد میں سادگی کیساتھ تقریبات و سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مقررین بیاد اقبال کی تقریبات سے خطاب فرمائیں گے اور انکی اسلام اور پاکستان سے بے پناہ عقیدت و محبت قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا سرکاری و غیر سرکاری طور پر تقریری مقابلے ، مذاکرے اور مختلف پروگرامز کا بھی انعقاد ہو گا جن میں ادب شاعری فلسفے سمیت دیگر موضوعات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی -