مودی ماحولیاتی سربراہ اجلاس میں دنیا کے تیسرے آلودہ ترین ملک کی نمائندگی کریں گے

منگل 20 اپریل 2021 15:00

مودی ماحولیاتی سربراہ اجلاس میں دنیا کے تیسرے آلودہ ترین ملک کی نمائندگی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2021ء) بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی رواں ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پرماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں دو روزہ ورچوئل سربراہ اجلاس میں دنیا کے تیسرے آلودہ ترین ملک بھارت کی نمائندگی کریں گے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق بھارت زہریلی گیسز خارج کرنے والا اور ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے بری طرح متاثرہ ملک ہے ۔

بھارت کو پہلے ہی آبی قلت ،ہیٹ ویو ، قحط ، شدید طوفان اور سیلابوں کی صورت موحولیاتی تبدیلی کے شدیداثرات کا سامنا ہے ۔بھارت میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے ذرائع میں گاڑیاں ،جنگلات کی کٹائی اورتیل کابطور ایندھن بے دریغ استعمال شامل ہے ۔رپورٹ میں کہاگیا کہ نئی دلی دنیاکا آلودہ ترین دارلحکومت ہے جہاں فضائی آلودگی  کے باعث گزشتہ سال 54ہزار افراد ہلاک ہو ئے ۔

(جاری ہے)

بھارت میں کوئلے کی کان کنی میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی کے معاہدوں اور طے شدہ اہداف سے واضح انحراف ہے جس سے پورے جنوبی ایشیاء کو خطرہ لا حق ہے ۔ میتھین گیس کے اخراج کے ماحولیات پر کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی زہریلی گیس سے بھی زیادہ ہو سکتے ہیں جبکہ بھارت میتھین گیس خارج کرنے والا دنیا کا پانچوں بڑا ملک ہے ۔ رپورٹ میں افسوس ظاہر کیا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت اس حقیقت کے باوجود کہ بھارت کو شدید ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے اس مسئلے کے حل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔