شہید للہ بخش سومرو آرٹ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے "صاف اور ہرا بھرا حیدرآباد" مہم کا آغاز

منگل 20 اپریل 2021 16:43

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) شہید للہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ ڈزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورو کی جانب سے حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے "صاف اور ہرا بھرا حیدرآباد" مہم کا آغاز کیا گیا ہی. شہید للہ بخش سومرو آرٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بھائی خان شر اور حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل غلام محمد قائمخانی کے درمیان حیدرآباد کی خوبصورتی بڑھانے کے ذمن میں ایک معاہدہ طے پایا. معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں شہید للہ بخش سومرو آرٹ یونیورسٹی کے 15 طلبہ و طالبات فیکلٹی میمبر سارا حفیظ ابڑو کی قیادت میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں دیواروں پر پینٹ کرینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں چوراہوں کی سجاوٹ، پنچھیوں کے گھونسلے، زمین کو ہموار بنانا اور یادگار تعمیر کرنے کے سلسلے میں اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

شہید للہ بخش سومرو آرٹ یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک طالبہ ہورے لائبہ کی قیادت میں سوئی گیس آفس کی 400 فیٹ چوڑی دیوار کو پینٹ کرنے کا کام شروع کردیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں زبیدہ کالج اور کمپری ہینسو اسکول لطیف آباد کی دیواریں سجائی جائینگی. طلبہ کی جانب دیواروں پر کی گئی پینٹنگ میں فطرت بچائو زندگی بچائو کے نعرے کے تحت فطرت، ہرا بھرا ماحول، صفائی، تعلیم کے پیغامات آمیزہ کیے گئے ہیں۔