محمد علی جناح یونیورسٹی اور نیشنل یوتھ فاونڈیشن کے درمیان مفاہمت

منگل 20 اپریل 2021 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) اور پروفیشنل یوتھ فاونڈیشن پاکستان( پی وائی ایف پی) کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت(ایم او یو) پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت دونوں اداروں کے درمیان تعلیم کے شعبہ میں تعلقات ،پیشہ ورانہ اور تربیتی سیشنوں کا انعقاد کیا جاسکے گا۔۔

(جاری ہے)

ایم او یو کے مطابق نوجوانوں کے کیر ئیر کے معاشرتی اسباب کے فروغ ، باہمی مشارت اور ترقی کے مقاصد کے حصول پر بھی کام کیا جائے گا، دونوں فریق ایک دوسرے کے اقدام سے فائیدے اٹھانے کے پیش نظر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مل جل کر کام کرینگے۔

ایم او یو کے مطابق پی وائی ایف پی اساتذہ کو انتظامیہ کے توسط سے متعلقہ موضوع پر کیرئیر کونسلنگ کیلئے مواقع فراہم کرے گی، طلبہ کو انٹرنشپ کی فراہمی کے علاوہ ماجو کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے پروگراموں کے انعقاد کا بھی اہتمام بھی کرے گی۔مفاہمتی یاداشت پر ماجو کی جانب سے نفسیات کے شعبہ کی چئیر پرسن مریم حنیف غازی اور پی وائی ایف یو کے صدر محمد عمر خان نے دستخط کیے ہیں۔یہ ایم او یو ایک سال کی مدت کے لیے کیا گیا ہے جس میں دونوں اداروں کی مجاز اتحارٹی کی منظوری سے توسیع کی جاسکے گی۔