چینی سکینڈل؛ نیب نے وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کو طلب کرلیا

بدھ 21 اپریل 2021 21:25

چینی سکینڈل؛ نیب نے وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کو طلب کرلیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2021ء) نیب نے چینی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو 4 مئی کو طلب کرلیا ہے ، نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم میاں اسلم سے تفتیش کرے گی۔

(جاری ہے)

نیب شوگراسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں اسلم کو2018 تا 2019 میں چینی پردی دی گئی سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان سے چینی کی برآمد کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب نیب نے سابق صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کوبھی نیب راولپنڈی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔۔۔