بھارت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ، آئی سی سی کی تشویش میں اضافہ

جمعرات 22 اپریل 2021 23:41

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2021ء) بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کے بعد آ ئی سی سی کو بھی فکر لاحق ہوگئی۔رواں سال اکتوبر نومبر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام میں تشویش بڑھنے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے اگلے چند روز میں وفد بھارت بھجوانا ہے تاکہ میچز کے مجوزہ مقامات سمیت دوسرے اہم بنیادی امورز کا جائزہ لیاجائے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ٹیموں، براڈکاسٹرز اور دوسرے ضروری اسٹاف کی صحت کو یقینی بنانا ہے۔ بھارت کا دورہ کرنے والا وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک کے ساتھ شیئر کرے گا جس کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل طے کیے جائیں گے۔ Iواضح رہے بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ بھارت کی نامور سیاسی وسماجی شخصیات بھی کورونا میں مبتلا ہورہی ہیں۔