ہر دل عزیز اداکار معین اختر کو بچھڑے ایک دہائی بیت گئی
جمعرات 22 اپریل 2021 23:49
(جاری ہے)
معین اختر نے ڈرامہ سیریل ’روزی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا جس میں انہوں نے ایک خاتون کا کردار ادا کیا، اسٹیج شو میں کامیڈی کرنا ہو یا نقالی کرنا، غرض ہر فن میں معین اختر ماہر تھے، یہی وجہ ہے کہ دنیا انہیں لیجنڈری اداکار کے نام سے یاد کرتی ہے۔
ان کے کئی مقبول ڈراموں میں ففٹی ففٹی، ہالف پلیٹ، فیملی 93، آخری گھنٹی، ہیلو ہیلو، انتظار فرمائیے، مکان نمبر 47، عید ٹرین، بندر روڈ سے کیماڑی، سچ مچ، آنگن ٹیڑھا شامل ہیں۔معین اختر کو اردو، انگریزی، پنجابی، پشتو، سندھی، گجراتی اور بنگالی سمیت کئی زبانوں پر مکمل عبور حاصل تھا۔40 سے زائد سال کے عرصے تک اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کرنے والے معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا۔14 اگست 1996 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے معین اختر کو فخر پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ 2011 میں انہیں ستارہ امتیاز دیا گیا۔معین اختر وہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جن کے مجسمے کو لندن کے مشہور مومی عجائب گھر مادام تساو میں رکھنے کی پیشکش کی گئی تاہم ان کے اہلخانہ نے اسے مسترد کردیا۔معین اختر 22 اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے لیکن وہ اپنے مداحوں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.