بختاور کیڈٹ کالج میں ر طالبات و اسٹاف کی آگاہی کے لیے لائیو آن لائن سیشن کا انعقاد

جمعہ 23 اپریل 2021 16:50

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیر آباد کے پرنسپل ڈاکٹر برگیڈیئر محمد امین کی ہدایات کے تحت کالج کے اندر طالبات و اسٹاف کی آگاہی کے لیے ایک لائیو آن لائین سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ''بدلتے ہوئے سماجی حالات کے مطابق مقصد حیات'' کے عنوان کے تحت سوشل میڈیا کے معروف موٹیویشنل مقرر و اسکالر سیّد قاسم علی شاہ نے لیکچر دیا، اس موقعے پر کالج کی کیڈٹس نے معروف مقرر سے مختلف سوالات بھی کیے۔

(جاری ہے)

منعقد کردہ آن لائن سیشن میں کالج کی کیڈٹس، والدین اور اسٹاف کے علاوہ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلس شہید بینظیر آباد کی ترجمان کے مطابق کالج پرنسپل ڈاکٹر برگیڈیئر محمد امین کا کہنا ہے کہ دور جدید کے تقاضات کو مد نظر رکھتے ہوئے طالبات میں خوداعتمادی پئدا کرنے کے لیے ایسی آن لائن تربیتی نشستیں منعقد کروانا نہایت ضروری عمل ہے، کالج انتظامیہ کوشاں ہے کہ طالبات کو تعلیم و تربیت کے علاوہ ٹرئننگز کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ مستقبل میں وہ معاشرے میں اپنے تعمیری کردار سے مثبت تعاون ادا کر سکیں۔