کراچی ،پولیس کارروائیاں ،اسٹریٹ کرمنلزاور موٹرسائیکل لفٹرسمیت26ملزمان گرفتار

منگل 27 اپریل 2021 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2021ء) پولیس نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلزاور موٹرسائیکل لفٹرسمیت26ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے کاروائی کرکے چار اسٹریٹ کریمنل موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرکے چار غیر قانونی پستول برآمد کرلیئے ہیں۔

میٹھادر پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ نزد کوئٹہ محفل ہوٹل کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنلز ذوالفقار ولد صدیق حسین اور عرفان ولد عبدالرحمن کو گرفتار کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔مدینہ کالونی پولیس نے چوبیس مارکیٹ کے قریب لوٹ مار کرنیوالے 2 ڈاکوئوں محمد فیضان اور عبد الرزاق عرف راجو کو گرفتار کرلیا لیاقت آبا د پولیس نے تین بائیک لفٹر جمیل ولد محمد میاں ، رضوان ولد یعقوب اور فہاد ولد جاوید کو گرفتار کرکے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ سپر مارکیٹ پولیس نے مفرور ملزم خادم حسین عرف دادا ولد فتح محمد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

سرجانی ٹائون پولیس نے گلشن نورکے قریب شہری محمد نعیم خان کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کرنے والے ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے دو پستول اورشہری سے چھینی گئی رقم 1900، موبائل فون برآمد کرلی قبل ازیں مین روڈ سیکٹر 36 تیسر ٹائون کے قریب سے شہری فلک شیر کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہونیوالے تیں ڈاکوئوںعدیل ولد نظیر احمد، شہزاد ولد محمد اظہر اور محمد عادل ولد خرم کو تعاقب کے بعد گرفتار کرکے کھلونا پستول اورشہری سے چھینا گیا کیش 5000 اور موبائل فون برآمد کرلیا۔

بریگیڈ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اورمنشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان عبداللہ ولد محمد خالد اور نارن عرف راجو ولد ہیری کو گرفتار کرکے سولجر بازار کی حدود سے سرقہ شدہ سپر پاور 70 cc موٹر سائیکل KJD-2435 ، برآمد کرلی۔پولیس نے گٹکا فروشی میں ملوث ملزمارباز ولد ناصر کو سہراب گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل نیاز ولد دوست محمد کو دوسری کاروائی میں گٹکا ماوا فروش محمد ولی ولد زنگی خان کو گرفتار کر لیا تھانہ گلشن اقبال پولیس نے منشیات فروش محمد رمضان اور محمد انس کو اورنگی ٹائون پولیس نے اسٹریٹ کریمنل نعمت اللہ عرف مگا ولد محر الدین کو گرفتارکرلیا مدینہ کالونی پولیس نے لکی ناکہ حب ریور روڑ سے ٹرک نمبر TAK-941 سے مضر صحت اسمگل شدہ چھالیہ 116 کٹے وزنی 1160 کلو برآمد کرکے رحمت اللہ ولد زردار خان کو گرفتار کرلیا۔