پاک افغان باڈر حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد چمن باڈر کھول دیا گیا
افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحد کے قریب گاﺅں میں باڑ لگانے پر اعتراض کے بعد بارڈر بند کردیا گیا تھا
میاں محمد ندیم
بدھ 28 اپریل 2021
13:40
(جاری ہے)
پاکستان، ایران کے ساتھ ملنے والی سرحد پر بھی باڑ لگا رہا ہے ذرائع نے کہا کہ افغان بارڈر انتظامیہ نے ایک بار پاکستان کے قلی لقمال کے علاقے میں باڑ لگانے پر اعتراض کیا تھا اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد دونوں اطراف سے سرحد بند کردی گئی تھی. سرحد بند ہونے کے بعد افغان ٹرانزٹ تجارت اور نیٹو سپلائی سمیت ہر طرح کی ٹریفک معطل ہوگئی تھی سرحد کی بندش سے معمول کے مطابق سرحد عبور کرنے والے دونوں ممالک کے لوگ بھی متاثر ہوئے تھے. ایک عہدیدار نے کہا کہ سرحد دوسرے روز بھی دو گھنٹے بند رہی تھی تاہم فلیگ میٹنگ میں مذاکرات کے بعد بارڈر دوبارہ کھول دیا گیا تھا ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے افغان انتظامیہ کو پہلے ہی باڑ لگانے سے آگاہ کردیا تھا کیونکہ وہ دونوں اطراف سے ہر قسم کی غیر قانونی بارڈر کراسنگ روکنا چاہتا ہے وزیر داخلہ بلوچستان ضیاللہ لانگو کے مطابق سرحد پر باڑ لگانے کے بعد تخریبی کارروائیوں میں کمی آئی ہے.
مزید اہم خبریں
-
یمن: یو این امدادی ادارے کی گاڑیاں ضبط ہونے پر تشویش
-
معاشی ایمرجنسی موسمیاتی بحران پر سیاسی عدم اتفاق سے عدم توجہی کا شکار
-
موسمیاتی شدت اور سیلابوں سے دنیا بھر میں لاکھوں سکول بند، یونیسف
-
خطرناک مرحلے میں داخل ہوتا یمن تنازعہ سرحد پار پھیلنے کا خدشہ، گرنڈبرک
-
نیو یارک میں نائن الیون دہشتگردی انسانیت پر حملہ تھا، یو این چیف
-
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کے بیانات کے خلاف قرارداد منظور
-
2026ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کے خلاف 40 مقدمات درج
-
رانا ثناءاللہ کو ہر سیاسی جدوجہد میں 9 مئی ہی نظر آتا ہے، بندہ جس ذہنیت کا ہو، اسی طرح سوچتا ہے، شفیع جان
-
برکس سربراہ اجلاس: توسیع کے بعد سمت کیا ہو گی؟
-
باب المندب سے جہاز رانی محفوظ، مگر سعودی جہازوں کے لیے نہیں، حوثی
-
وزیراعظم کا ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس
-
بتایا جائے کہ مریم نواز کے لندن اخراجات کے 6 کروڑ روپے کس اکاؤنٹ سے ادا کیے جائیں گے؟ فواد چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.