پی ایس ایل میں بھی آئی پی ایل جتنے پیسے ملتے تو انٹرنیشل کھلاڑی یہاں بھی کھیلنے آرہے ہوتے: عثمان خواجہ
لوگ اس بارے میں بات نہیں کرتے لیکن سب پیسے کا کھیل ہے: آسٹریلوی بلے باز
ذیشان مہتاب جمعہ 30 اپریل 2021 16:51
(جاری ہے)
لوگ اس بارے میں بات نہیں کرتے لیکن سب پیسے کا کھیل ہے۔ عثمان خواجہ نے اس ماہ کے شروع میں بتایا کہ جب تک میں آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں مجھے پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا، یہ میرے لیے وہاں جا کرکھیلنے کا بہترین موقع ہے،میں وہاں جاکر کھیلنا پسند کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہندوستان ، سری لنکا ، بنگلہ دیش میں کھیل چکا ہوں لیکن میں نے کبھی بھی پاکستان میں نہیں کھیلا جہاں میں پیدا ہوا، میں اپنے گھر بھی جانا چاہوں گا جہاں سے میری فیملی نے شروعات کی تھی۔ انہوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپسی لانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کرانے کے لئے میرے خیال میں سخت محنت کی گئی ہے تاکہ لوگ آئیں اور کھیلیں ۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان جا رہی ہے جبکہ آسٹریلیا کا بھی پاکستان میں کھیلنا مجھے اچھا لگے گا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 6 کو رواں سال 4 مارچ کو 14 میچوں کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا۔ چھٹے ایڈیشن کے بقیہ 20 میچز یکم جون سے 20 جون تک کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.