
مزدور، ریلوے ملازم، کسان، صحافی، دانشور اور تعلیمی شعبے سے وابسطہ افراد گرینڈ ورکنگ کلاس الائنس بنائیں،رضا ربانی
یومِ مزدور ایسے دورِ حکومت میں منایا جارہا ہے جو آئی ایم ایف، بین الاقوامی مالیاتی سامراج، کارٹل، دوست سرمایہ داروں کی قیدی ہے، بیان
ہفتہ 1 مئی 2021 12:18

(جاری ہے)
پاکستان اسٹیل ملز ملازمین سے متعلق بات کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ بغیر کسی قانون اور شوکاز نوٹس کے پاکستان اسٹیل ملز کے 6 ہزار ملازمین کو برطرف کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو زبردستی گولڈن ہینڈ شیک لینے پر مجبور کیا گیا۔پی پی رہنما نے کہا کہ پی آئی اے پائلٹس کی بغیر ثبوت کے تذلیل کی گئی، ریلوے ملازمین کو حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، بینکوں، ریلوے میں ٹریڈ یونین سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئلہ کان مزدور غیر مناسب حالات میں کام کر رہے ہیں، گزشتہ برس 208 مزدروں کی جانیں گئیں۔انھوں نے کہا کہ مزدور کو کم سے کم اجرت ادا نہیں کی جارہی۔رہنما پی پی نے تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹھیکیداری اور روزانہ اجرت کے نظام کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کسان کو جاگیردار طبقے اور شوگر مافیا کی جانب سے حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے مزدور، ریلوے ملازم، کسان، صحافی، دانشور اور تعلیمی شعبے سے وابسطہ افراد گرینڈ ورکنگ کلاس الائنس بنائیں، گرینڈ ورکنگ کلاس الائنس کے ذریعے اس ملک کو مغربی مالی سامراج سے چھڑایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
افغان سرحد کے پاس خود کش حملہ، سات پاکستانی فوجی ہلاک
-
افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی عدم شرکت
-
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
مریم نوازسے کابینہ میں شامل نئے وزراء رانا محمد اقبال ، منشاء اللہ بٹ کی ملاقات
-
قتل جاری رکھا تو حماس کے ارکان کو ختم کردینگے ، ٹرمپ کی دھمکی
-
غزہ کی پٹی میں وبائی امراض قابو سے باہرہوگئے، عالمی ادارہ صحت
-
ٹرمپ اور پوٹن میں جلد ہی بالمصافحہ بات چیت متوقع
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری
-
مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی سے بازیاب
-
دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے،فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.