خورشید شاہ کے پرول میں 2 دن کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 1 مئی 2021 22:09

خورشید شاہ کے پرول میں 2 دن کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے پرول میں توسیع کردی گئی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کے پرول میں 2 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کے پرول پر رہائی میں مزید 48 گھنٹوں کی توسیع کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پی پی رہنما خورشید شاہ کو دو روز قبل ان کے بھتیجے کے انتقال پر پرول پر رہا کیا گیا تھا۔