پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

پیر 3 مئی 2021 14:01

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔خورشید شاہ بھتیجے کے انتقال کے باعث تین روزسے پے رول پر رہا ہیں اور دو روز قبل انہوں نے کورونا سے انتقال کرنے والے اپنے بھتیجے عدیل شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق خورشید شاہ میں کورونا کی علامات سامنے آنے پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔