جامعہ کراچی،بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 3 مئی 2021 15:59

جامعہ کراچی،بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے، بی کام(پرائیوٹ)،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں07 مئی 2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ 07 مئی 2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشنفارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر ہی واقع ایکسٹرنل یونٹ کائونٹرنمبر03 سے تصدیق کرانے کے بعد سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک بوتھ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :