کویتی شہریوں کے ویکسین کے بغیر بیرون ملک جانے پر پابندی

DW ڈی ڈبلیو پیر 3 مئی 2021 21:00

کویتی شہریوں کے ویکسین کے بغیر بیرون ملک جانے پر پابندی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2021ء) کویت سٹی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی وزارت اطلاعات نے آج پیر کے روز اعلان کیا کہ بائیس مئی سے کسی بھی ایسے مقامی شہری کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی، جس نے کووڈ انیس کے خلاف حفاظتی ویکسین نا لگوا رکھی ہو۔

کورونا ویکسین: کویت میں تارکین وطن کو امتیازی رویے کا سامنا

سرکاری اعلان کے مطابق اس نئی پابندی کا اطلاق ان کویتی شہریوں پر نہیں ہو گا، جنہیں ان کی عمر کی وجہ سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگائی ہی نہیں جا سکتی۔

وزارت اطلاعات کے اعلان میں آج یہ بھی کہا گیا کہ وہ پابندی، جس کے تحت خلیج کی اس ریاست میں غیر کویتی شہریوں کا داخلہ فی الحال ممنوع ہے، وہ اپنی جگہ ہے اور آئندہ بھی مؤثر رہے گی۔

(جاری ہے)

خلیجی ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.8 ملین

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق بین الاقوامی اعداد و شمار جمع کرنے والے اداروں کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے مشترکہ طور پر MENA (مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ)کہلانے والے خطے کی ریاستوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد آج تین مئی کے روز 8.059 ملین ہو گئی۔

ان میں سے خلیجی تعاون کی کونسل (جی سی سی) کے رکن چھ عرب ممالک کے متاثرین کی تعداد 22.4 فیصد یا 1.8 ملین سے زیادہ بنتی ہے۔

چھ خلیجی عرب ریاستوں میں یہودی برادریوں کا علاقائی اتحاد

کویتی پارلیمانی انتخابات میں تمام خواتین امیدواروں کی شکست

اسی لیے کویتی حکومت کا یہ فیصلہ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے گا کہ کویت کے ایسے شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت ہی نہیں ہو گی، جن کی ویکسینیشن نا ہو چکی ہو۔

سعودی عرب کا سترہ مئی سے سرحدیں کھولنے کا فیصلہ

خلیج فارس کی سب سے بڑی عرب ریاست سعودی عرب نے جنوری کے اواخر میں اپنی قومی سرحدیں بند کر دی تھیں۔ یہ بندش 17 مئی تک کے لیے تھی۔ ریاض میں حکام نے اب اعلان کیا ہے کہ حکومت پروگرام کے مطابق اس ماہ کی سترہ تاریخ سے ملکی سرحدیں دوبارہ کھول دے گی اور اب تک کی صورت حال کے پیش نظر اس بندش میں توسیع کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

شیخ نواف الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر

سعودی حکومت کے مطابق وہ سعودی شہریوں کو ویکسین لگوا چکے ہونے کی صورت میں سترہ مئی سے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے دے گی۔

م م / ع ح (روئٹرز، ٹوئٹر)