کراچی میں سندھی آبادی کو مسمار کرکے سندھیوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، امجد مہیسر

سندھی لوگوں سے ناانصافی بند نہیں کی گئی تو جئے سندھ قومی محاذ بھرپور تحریک چلائی گی،سینئر وائس چیئرمین جئے سندھ قومی محاذ

منگل 4 مئی 2021 00:06

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) کراچی میں سندھی آبادی کو مسمار کرکے سندھیوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، سندھی لوگوں سے ناانصافی بند نہیں کی گئی تو جئے سندھ قومی محاذ بھرپور تحریک چلائی گی،جئے سندھ قومی محاذ کے سینئر وائس چیئرمین،امجد مہسر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ کے سینئر وائس چیئرمین امجد مہیسر اور سینئر رہنما صوفی خالد چنہ نے نوشہرو فیروز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سندھی آبادی گاں گبول پر ملک ریاض کے بدمعاشوں اور پولیس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھی آبادیوں کو مسمار کر کے دیوار سے لگایا جا رہا ہے، کل پارٹی چیئرمین ثنان قریشی کے ہمراہ گبول گاں پہنچ کر متاثرین سے ملاقات کرکے ان سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور انکی ہرطرح کی مدد کی جائے گی انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا نے اپنا رویہ درست نہیں کیا اور سندھی لوگوں سے ناانصافیاں بند نہیں کی تو جئے سندھ قومی محاذ بھرپور تحریک چلائی جائے گی انہوں نے تمام سندھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ گبول گاں پہنچ کر اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ وہ ملک ریاض کے خلاف کارروائی کریں کہ وہ سندھی لوگوں کی آبادیاں مسمار کرنا بند کریں رونہ ہم حکومت کے خلاف بھی تحریک چلانے کا حق رکھتے ہیں۔