شہبازشریف کی رکن اسمبلی چوہدری افتخار نذیر سے والد کی وفات پر تعزیت

منگل 4 مئی 2021 18:28

شہبازشریف کی رکن اسمبلی چوہدری افتخار نذیر سے والد کی وفات پر تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کو ٹیلی فون کر کے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔علاوہ ازیںمسلم لیگ (ن) کے صدر شہبا ز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ پیپلز پارٹی کے سینئر پارلیمنٹرین سید خورشید احمد شاہ کے کورونا سے متاثر ہونے کاسن کر افسوس ہوا ۔ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے طفیل خورشید شاہ سمیت تمام مریضوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے ۔