حکومت تاجروں کا معاشی قتل بند کرے‘ صدیق الرحمن پراچہ

بدھ 5 مئی 2021 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد صدیق الرحمن پراچہ وصوبائی سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد خلیل نے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی سے ایک مشترکہ اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائر سے بچنے کے لئے صرف لاک ڈائون حل نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام کو ایس او پیز پر عمل در آمد کرنا چاہئے، اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث حکومت ایک مرتبہ پھر لاک ڈائون پر سوچنے پر مجبور ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر کیسز میں کمی نہ ہوئی تو لا ک ڈائون پر مجبور ہونگے جو تاجروں اور غریب عوام کا معاشی قتل عام ہوگا اس سے قبل گزشتہ سال بھی عید الفطر کے دنوں میں کورونا کے باعث کاروبار خراب ہوئے اور اب ایک مرتبہ پھر اس سال بھی مسائل ہیں تاجروں کو مختلف اوقات میں دکانیں بند کرائی جا رہی ہیں اور دوسری طرف عید الفطر کے لئے دکانداروں ، تاجروں نے جو سامان لا رکھا ہے وہ دکانوں اور گوداموں میں خراب ہو رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بازاروں میں بھی ایس او پیز عمل درآمد کرایا جائے تاکہ عوام عید کی خریداری بھی کر سکیں اور تاجروں کو بھی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے علاوہ لاک ڈائون نہ کرنے سے دیہاڑی دار مزدور کو بھی بھوک سے بچایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ نجی تعلیمی ادارے کئی عرصے بند پڑے ہیں آن لائن کلاسز کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ان سے پوسی فیسیں وصول کی جا رہی ہیں یہاں تک کہ کنوینس اور انٹرنل امتحانات کے نام پر ہزاروں روپے فیس بلز میں بھجوائے جار ہے ہیں اس کا فوری تدارک کیا جائے۔