سرگودھا ،گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناکر غائب کرنیوالے مالکان کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 6 مئی 2021 15:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) سرگودھا شہر میں گھریلو ملازمہ کو چھٹی مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے غائب کر دینے کے الزام میں مالکان کے خلاف وقوعہ کے دو ہفتے بعد پولیس نے اغواء کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ کلب روڈ پر نواحی چک 32 جنوبی کے عمر حیات کی 16 سالہ بیٹی زیبا بی بی ظفر خان کے گھر پر ملازمہ تھی جس نے گزشتہ ماہ گھر جانے کے خاتون خانہ سے چھٹی مانگی تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد 16 اپریل سے بچی لاپتہ ہے والدین کا کہنا ہے کہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنا کر غائب کر دیا گیا جو زندہ یا مر گئی کھچہ پتہ نہیں اس لئے مقدمہ درج کر کے بازیاب کروایا جائے۔

پولیس تھانہ ساجد شہید نے ورثاء کے احتجاج پر دو ہفتے بعد گھریلو ملازمہ زیبا بی بی کے باپ عمر حیات کی مدعیت میں اغوائ کا مقدمہ زیر دفعہ 365 ت پ درج کر لیا اور بچی کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :