چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے راہنما ئوں نے ڈاکٹر اور مریضوں کو در پیشں مسال سے آگاہ کیا

جمعہ 7 مئی 2021 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیااس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال کوٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، شعبہ امراض قلب کے سربراہ پروفیسر مجیب اللہ ترین ، آر ایم او جنرل ڈاکٹر حفیظ سیال ،آر ایم او ایوننگ ڈاکٹر ولید ، مین میڈیسن سٹور انچارج اسحاق ببری ،کیشیروھاب بٹ و دیگر معاونین موجود تھے۔

جسٹس جمال خان خان مندوخیل نے کوویڈ -19 آی سی یو ، کارڈیک وارڈ اور ماس ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیاجمال خان مندوخیل نے کوویڈ -19 آی سی یو، وارڈ میں داخل مریضوں سے ادویات اور طبی سہولیات کی فراھمی کے بارے میں پوچھا مریضوں نے ادویات اور طبی سہولیات کی فراھمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جمال خان مندوخیل نے کہا کہ نے میڈیکل آی سی یو کی فعالیت سے بلوچستان کے غریب عوام کو طبی سہولیات کی فراھمی اھم اقدام ہے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے راہنما ڈاکٹر رحیم خان بابر نے معزز چیف جسٹس کو ڈاکٹرز اور پی جیز ڈاکٹرز کو درپیش مسائل اور رسک الاونسز کے بارے میں بتایا اور ٹراما سینٹر سے منسلک ڈاکٹر اور مریضوں کو در پیشں مسال سے آگاہ کیا۔

جمال مندوخیل نے ہسپتال میں طبی سہولیات و ادویات کی فراھمی ،صفای کی صورتحال اور لاٹنگ کے نظام کی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ارباب کامران کاسی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ۔اور کہا کہ ہسپتال کی انتظامیہ نے سول ہسپتال کوٹہ کی بہتری کے لیے اچھے اقدامات کیے ھی