بدعنوانی ،مہنگائی ،بے حسی ،غفلت ،کوتاہی کی وجہ سے حکومت کے خلاف لوگوں کا غصہ عروج پر پہنچ گیا ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی
حکومت لاک ڈائون کے حوالے سے ایس اوپیز کے تحت تاجر وعوام کو ریلیف دیں تاکہ تاجر وعوام زیادہ متاثرنہ ہوں،امیر جماعت اسلامی بلوچستان
ہفتہ 8 مئی 2021 23:14
(جاری ہے)
حکومت ملک کے اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوششیں نہ کرے تو بہتر ہوگا۔
مغرب کی تقلید میں مسجد و مدرسہ کو سر کرنے کی مہمات بے سود رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے حوالے سے ڈیڈلاک مناسب نہیں۔اس سے حالات خراب ،نقصان وپریشانی میں اضافہ ہوگا نااہل حکومت آئے روز خود ہی اپنی غیر سنجیدگی اور نااہلی پر مہر ثبت کرتی ہے۔حکومت نے کوئی فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں کیا۔ کروناسے بچائو زبردستی وڈنڈے کے زور پر نہیں ہوسکتی ۔عوام کو اعتماد میں لیاجائے صرف میڈیا وحکومتی پروپیگنڈہ ٹھیک نہیں۔احتیاط نہ ہونے ،زبردستی وعوام کو آگئی نہ دینے کی وجہ سے صورتحال بگڑ رہی ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے بھی ملک کو تباہی کی جانب دھکیلا اور اب حالات اس نوبت تک پہنچ چکے ہیں کہ ملک کی پچاس فیصد کے قریب آبادی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔بلوچستان کے اکثرعلاقے قرون اولیٰ کی شکل میں ہیں کئی علاقوں میں ہسپتال سرے سے موجود نہیں، سخت گرمی ورمضان المبارک میں بھی پینے کا صاف پانی کئی علاقوں میں موجود نہیں ۔صوبائی دارالحکومت کے عوام بھی حکومتی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے ٹینکرمافیا کے حوالے ہیں ۔کوئٹہ کے ہسپتالوں میں کئی جگہوں پر مریضوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ ایک سفید پوش آدمی اپنے بچے کو کالج یا یونیورسٹی بھیجنے کا خواب بھی نہیں دے سکتا۔ آٹا ، چینی ، دال عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں۔ مافیاز کا راج ہے اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر پالیسیاں بنتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.