Live Updates

مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں حاضری، پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ بھی عمران خان کے معترف

یہ عمل قابل تعریف ہے، ننگے پاؤں مقدس سرزمین پر حاضری دینا ایک اعزاز ہے، ہم تو مانگتے ہی اس در سے ہیں اور یہ ہی در ہمارے لیے مسلسل رحمتوں کا ذریعہ ہے، زندگی اگر سو دفعہ بھی یہ اعزاز بخشے تو در خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرہمیشہ ننگے پاؤں حاضری دوں۔ سندھ کابینہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وزیر کا ٹویٹ

Sajid Ali ساجد علی اتوار 9 مئی 2021 13:07

مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں حاضری، پیپلزپارٹی کے ناصر حسین شاہ بھی عمران ..
کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2021ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سندھ کابینہ میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی وزیراعظم عمران خان کے مدینہ منورہ کی مقدس دھرتی پر پاؤں رکھنے سے پہلے جوتے اتارنے کے عمل کی تعریف کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اور سینئر رہنما سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دوسرہ سعودی عرب کے موقع پر ان کی مدینہ منورہ آمد کے موقع پر جوتے اتارنے کے عمل کی تعریف کی گئی ہے ، اس حوالے سے رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا۔

 

اپنے ٹویٹ میں سید ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ ننگے پاؤں مقدس سرزمین پر حاضری دینا ایک اعزاز ہے ، ہم تو مانگتے ہی اسی در سے ہیں اور یہ ہی در ہمارے لیے مسلسل رحمتوں کا ذریعہ ہے ، زندگی اگر سو دفعہ بھی یہ اعزاز بخشے تو میں در خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہمیشہ ننگے پاؤں حاضری دوں ، یہ عمل قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہفتے کے روز وزیراعظم عمران خان روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچے ، وزیراعظم نے مدینہ منورہ کی مقدس دھرتی پر پاؤں رکھنے سے پہلے اپنا جوتا اتار دیا ، تاہم جرابیں پہنے رکھیں ، خاتون اول بشریٰ بی بی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھیں۔ مقدس سرزمین پہنچنے پر مدینہ منورہ کے گورنرامیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا ، بعد ازاں وزیراعظم نے مسجد نبویﷺ میں روزہ افطار کیا اور رات مدینہ منورہ میں ہی قیام کیا ، وزیراعظم عمران خان سعودی دارالحکومت ریاض میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچے تھے ۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات